۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله محمد فیض سرابی

حوزہ / ایران کے مشرقی آذربائیجان کے مجلس خبرگان رہبری (ماہرین اسمبلی) میں عوامی نمائندہ آیت اللہ فیض سرابی نے دارفانی کو الوداع کہہ دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مشرقی آذربائیجان کے مجلس خبرگان رہبری (ماہرین اسمبلی) میں عوامی نمائندہ اور حضرت امام خمینی رح اور آیت اللہ العظمیٰ بروجردی رح کے شاگرد آیت اللہ محمد فیض سرابی نے علالت کے بعد آج صبح 94 سال کی عمر میں دعوت حق کو لبیک کہہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آپ تیسرے، چوتھے اور پانچویں دورہ میں مجلس خبرگان رہبری (ماہرین اسمبلی) کے رکن رہے ہیں۔

مرحوم فیض سرابی کی ولادت 1307ھ میں گاؤں زرنق کے ایک مذہبی گھرانے میں ہوئی۔ مرحوم ملا باقر اور مرحوم حاج مرزا علی اصغر عالمی کی شاگردی میں ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد تبریز روانہ ہوئے اور تبریز کے مدرسہ طالبیہ میں مزید تعلیم جاری رکھی اور چند سال نجف اشرف میں بھی تعلیم حاصل کی۔

مرحوم فیض سرابی انقلابِ اسلامی کے بعد حضرت امام خمینی رح کے حکم سے شہر مراغہ ، میاندوآب اور سراب کی انتظامی کمیٹیوں کے بھی انچارج رہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ آیت اللہ محمد فیض سرابی، حضرت امام خمینی رح اور آیت اللہ العظمیٰ بروجردی رح کے شاگرد تھے اور سپریم کورٹ کے مختلف شعبوں میں خدمت سمیت کئی دوسرے اداروں کے سربراہ بھی رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Safdar Hussain Shah PK 04:08 - 2022/04/12
    0 0
    انا۔ راجعون